بچوں کے ٹانسلز اور الرجی کا بغیر آپریشن کامیاب علاج
السلام علیکم – میرے بیٹے کو اللّٰہ کے کرم اور ڈاکٹر حسین قیصرانی کے بہترین علاج سے مکمل شفا نصیب ہوئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ ان کے علاج سے اللہ نے ہماری پریشانی مستقل حل کر دی۔بیٹے کوگلے ٹانسلز الرجی کے شدید مسائل تھے۔ وہ کوئی بھی باہر کی چیز کھا لیتا تو فوراً گلا خراب ہو جاتا۔ پھر پرہیز کے باوجود بھی اس کی طبیعت بگڑ جاتی۔ ٹانسلز کا بہت بڑا مسئلہ تھا۔ آئے روز کی دوائیاں دینے کے باوجود بیٹا ٹھیک نہیں ہو پاتا تھا۔ پھر ڈاکٹرز نے صاف کہہ دیا تھا کہ آپریشن سرجری کے بغیر مسئلہ حل ہو ہی نہیں سکتا۔ بھوک نہ لگنے، کھانے پینے کے شدید مسائل تھے۔ معدہ اور ہاضمہ بہت متاثر تھا۔ قبض کا مسئلہ اکثر ہوا رہتا۔ جسمانی لحاظ سے شدید کمزوری، بے قراری غصہ چڑچڑا پن آوازاری والی کیفیت بنی رہتی۔ بہت ہی زیادہ ہائپر ایکٹو ہو گیا تھا۔مستقل بیماری تکلیف اور مسلسل دوائیاں لینے سے مسائل جسمانی کے ساتھ جذباتی ہونے لگ گئے۔ اعتماد میں کمی آنے لگی، پڑھائی میں دلچسپی فوکس نہ رہا۔ وہ اینٹی سوشل بھی ہونے لگا۔ڈاکٹر حسین قیصرانی سے ہمارا تعارف اُن دنوں سے ہے جب میں خود بچپن میں تھا۔ ٹانسلز کے آپریشن کے علاوہ کوئی اور حل نہ مل پایا تو ہومیوپیتھی علاج کے لئے رابطہ کیا۔ ضرورت کے مطابق دوائی ہمارے گھر فوراً پہنچ جاتی تھی۔اللّٰہ کا شکر ہے ڈاکٹر صاحب کی بھرپور توجہ اور سات ماہ کے آن لائن علاج سے بیٹے کے تمام مسائل حل ہو گئے ہیں۔ الحمدللہ !۔