موٹاپا: وجوہات، ہومیوپیتھک ادویات و علاج – حسین قیصرانی .Homeopathic Treatment and Medicines for Obesity or Weight Loss Urdu

جسم میں چربی کی مقدار ضرورت سے زائد ہونے کو موٹاپا کہا جاتا ہے۔ میڈیکل حوالہ سے موٹاپا انسان کی ایک طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے، انسان کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے اور پیٹ نکل آتا ہے۔ چربی عام طور پر جسم کے کل وزن کا بیس فیصد حصہ ہوتی ہے۔ اگر کسی انسان کا وزن، قد، جنس، عمر اور جسمانی ساخت کے حوالہ سے نارمل وزن سے چھ سات کلوگرام زیادہ ہو تو اُسے موٹا سمجھا جاتا ہے۔
کم و بیش روزانہ کی بنیاد پر پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے پاس موٹاپے کا کوئی علاج ہے؟ پوچھنے والوں کی خواہش ہوتی ہے کہ میں اُنہیں کسی دوائی کا نام اور اُس کے اِستعمال کا طریقہ بتا دوں۔ میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ صرف موٹاپے کا علاج مجھے معلوم نہیں تو پوچھنے والے کے لئے یہ بات ناقابلِ یقین ہوتی ہے؛ حالانکہ یہ عین حقیقت ہے۔ اِس تحریر سے یہ سمجھانا بھی مقصود ہے کہ موٹاپے کے کئی اسباب ہیں اور جب تک کسی انسان کے موٹاپے کی وجہ کو پوری تحقیق کے بعد سمجھ نہ لیا جائے؛ علاج کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھی طریقہ علاج میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتا ہے سو ہر اِنسان کا موٹاپا اور اُس کی وجوہات دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے انفرادی کیس کو سمجھنا ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے لئے ضروری ہوتا ہے۔

موٹاپے کو ختم کرنے کی ایلوپیتھک، یونانی اور ہومیوپیتھک ادویات سے مارکیٹ بھری پڑی ہے۔ انٹرنیٹ پر بھی تیر بہدف ٹوٹکے، مجرب نسخےاور کامیاب طریقوں کی بھرمار موجود ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ سب مواد ہر ایک کے لئے یکساں مفید نہیں ہو سکتا۔

ہمارے لئے ضروری ہے کہ صرف موٹاپے یا وزن کم کرنے کا علاج کرنے یا کروانے کے بجائے ہر اِنسان کے موٹاپے کی وجہ کا علاج کریں۔ اِس طرح نہ صرف موٹاپا کم ہوگا بلکہ مجموعی صحت میں بھی واضح بہتری آئے گی۔

آئیے موٹاپے کی وجوہات اور پھر ہومیوپیتھک علاج پر غور کرتے ہیں:

موٹاپے کی چند اہم وجوہات

اہم ترین وجہ ضرورت سے زائد کھانا پینا ہے۔ بے وقت کھانا اور غیر متوازن خوراک بھی اِس میں شامل ہے۔
حمل اور اُس کے تقاضے
ذیابیطس کے مریضوں کا وزن عام طور پر کم ہو جاتا ہے تاہم بعض اوقات موٹاپا بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے۔
حمل روکنے کی ادویات اور ذرائع شادی شدہ خواتین میں مٹاپے کا اہم ذریعہ ہیں۔
پیدائشی اثرات
ہارمون کی خرابی، زیادہ پیداوار
کارٹی زون کا اِستعمال
ہڈیوں کے بڑا ہونے کی بیماری
تھائی رائیڈ فنکشن میں خرابی
سست مزاجی اور جسمانی کام کاج اور ورزش سے بچنا ۔۔ وغیرہ

علاج اور ہومیوپیتھک ادویات

عام موٹاپا کم کرنے کا بہترین اصول یہ ہے کھانے پینے میں احتیاط کی جائے اور ورزش کو معمول بنایا جائے۔ بعض اوقات کم کھانے کے باوجود بھی وزن بڑھتا جاتا ہے؛ ایسی صورت میں وجہ کو سمجھ کر علاج کرنا ہوتا ہے۔ شادی شدہ خواتین میں موٹاپے کی اہم ترین وجہ حمل روکنے کی ادویات اور ذرائع ہیں۔ عام طور پر اُن کو چھوڑتے ہی وزن میں کمی اور صحت میں بہتری شروع ہو جاتی ہے۔

کلکیریا کارب CALCAREA CARBONICA : یہ دوا اُس موٹاپے کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے کہ جس کے مریض کو سردی زیادہ لگے۔ بالخصوص پاوں اور ٹانگیں ٹھنڈے یخ رہتے ہوں۔ نیند میں یا ویسے بھی سر، گردن اور ماتھے پر پسینہ آتا ہو۔ کلکیریاکارب موٹاپے کے علاج میں استعمال ہونے والی اہم ترین ہومیوپیتھک دواوں میں سے ایک ہے۔ بارہا دفعہ ایسا ہوا ہے کہ کسی تکلیف کے لئے کلکیریا کارب سے علاج کرنے پر موٹاپا بھی واضح کم ہوگیا اور کولڈ ڈرنکس میں دلچسپی بھی باقی نہ رہی۔ بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کا رجحان اِس سے واضح کم ہو جاتا ہے۔

فیوکس ویسی کیولوسس FUCUS VESICULOSUS : یورپ اوربرطانیہ کی ہومیوپیتھک سرجری (وہاں عام کلینک کے لئے بھی سرجری کا لفظ استعمال ہوتا ہے) میں اِس دوا کو موٹاپے کی کمی کے لئے بہت اِستعمال کرواتے دیکھا۔ وجہ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہاں کی خوراک، موسم اور لائف سٹائل اِس دوا کے احاطہ میں آتے ہیں۔ میرے علم اور تجربہ میں بھی یہ دوا عمومی موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوئی ہے مگر پاکستان میں اِستعمال کروانے پر یہ فیڈبیک بھی موصول ہوا ہے کہ وزن کم ہونے کے بعد دل بیٹھنے یا دل ڈوبنے اور عجیب کمزوری کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر صاحبان اِس پہلو کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اِس دوا کو تجویز کریں۔

فائٹولاکا PHYTOLACCA : پاکستان اور ایشیائی ممالک میں موٹاپے کی کمی کے لئے فائیٹولاکا کا استعمال زیادہ ہے۔ اِس کی وجہ یہاں کی طرزِ رہائش، خوراک اور موسمی اثرات ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے علامات اِس دوا کی طرف راہنمائی کرتی ہیں۔

کولیسٹرینم CHOLESTERINUM : وزن میں اضافہ کے ساتھ اگر کولیسٹرول لیول کی خرابی بھی موجود ہو تو اِس دوا سے مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

گریفائٹس GRAPHITES : چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں اگر اچانک موٹاپا زیادہ ہونا شروع ہو جائے، ماہواری کم آئےاور جِلد کھردری ہو جائے تو گریفائٹس دوسری تکالیف کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا مداوا بھی کرے گی اور وزن میں مناسب حد تک کمی ہو سکے گی۔

فیرم میٹ FERRUM METALLICUM : خون کی کمی اور موٹاپا، چہرے پر خون کی کمی کے واضح اثرات۔  یہ دوا چہرے پر رونق لائے گی اور وزن میں بھی کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ دوا ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر استعمال کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

تھائریڈینم THYROIDINUM : اگر موٹاپے کی وجہ تھائیرائڈ کی خرابی ہو تو یہ دوا جہاں مجموعی صحت کو بحال کرنے میں ممد و معاون ہوگی وہاں وزن اور زائد چربی کو کم کرنے پر بھی کام کرے گی۔ اِس دوا کے اِستعمال میں نہایت احتیاط اور مہارت کی ضرورت پڑتی ہے۔ خوراک میں کمی یا بیشی اور غلط پوٹینسی کا سانس کی خرابی اور دل پر بُرا اثر ڈال سکتی ہے۔

کارلسباد CARLSBAD AQUA  : ہومیوپیتھک دوا کارلسباد کا ذکر موٹاپے کے علاج میں لٹریچر میں بہت ملتا ہے۔ مجھے اِس کے باقاعدہ اِستعمال کا موقع نہیں ملا۔ اِس کا فائدہ اُس موٹاپے میں ہو سکتا ہے جو جگر کے اوپر چربی جمع ہوجانے کی وجہ سے ہوا ہو۔ ذیابیطس، جوڑوں میں درد اور کمزوری کا علاج بھی اِس دوا کا خاصہ ہے۔

اِن کے علاوہ بھی کئی اَور ہومیوپیتھک اَدویات موٹاپا کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ باقاعدہ علاج کے لئے اپنے ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ مکمل کیس لے کر مریض اور مرض کی نوعیت اور علامات کے مطابق صحیح ہومیوپیتھک دوا، دوا کی طاقت یعنی پوٹینسی اور مقدار یعنی خوراک کا انتخاب کر سکے۔

 

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔  فون 03002000210

 

kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter