امتحان، سٹیج، انٹرویو اور پریزینٹیشن کے ڈر، خوف، فوبیا اور تشویش کا کامیاب ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

ایم فل کی ایک سٹوڈنٹ نے فون پر رابطہ فرمایا۔ انہوں نے تقریباً روتے ہوئے اپنا مسئلہ ڈسکس کیا:
صبح یونیورسٹی میں میری فائنل پریزینٹیشن (Presentation) ہے جس کے لئے میں نے پچھلے تین ماہ دن رات ایک کر دیا۔ میری تیاری ہر طرح سے مکمل ہے اور کل اپنے سپروائزر سے تفصیلی نشست ہوئی۔ مَیں نے اُن سے ایسے تمام نکات پر بات کی کہ جو مجھے واضح نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے بڑی وضاحت سے سب کچھ سمجھایا۔ اب یہ حالت ہے کہ مجھے اپنے سوالات تو پوری طرح یاد ہیں مگر سپروائزر نے جو راہنمائی کی؛ اُس کا ایک لفظ بھی ذہن میں نہیں آ رہا۔ میرا دماغ بالکل خالی ہے۔ پریزینٹیشن کا مجھے کچھ یاد ہی نہیں آ رہا۔ میں مستقل کانپ رہی ہوں اور میرا رنگ سفید ہو رہا ہے۔ اچانک بے پناہ سستی اور کمزوری محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انگزائیٹی (Anxiety) اور ڈیپریشن (Depression) بڑھتا جا رہا ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ میں اِس قابل نہیں ہوں کہ کل یونیورسٹی جا سکوں۔ اگر کسی طرح پہنچ بھی گئی تو مجھے پتہ ہے کہ میرے منہ سے رونے کے علاوہ کوئی لفظ نہیں نکلے گا۔ میری بہن نے مشورہ دیا ہے کہ آپ سے بات کروں۔
یہ کہنے کے بعد رونا شروع ہو گئیں۔ اُن کو حوصلہ دیا اور یقین دلایا کہ آپ کو بھولی ہوئی تیاری واپس یاد آ جائے گی۔ وہ روزے سے تھیں سو آرام کرنے کا مشورہ دیا اور دوائی لکھوا دی:
جیلسیمیم (Gelsemium) – ایک خوراک افطاری کے بعد
لائیکوپوڈیم (Lycopodium) – ایک خوراک سحری کے وقتاُن کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں کہ کتنی خوش ہے۔ پریزینٹشن بہت ہی اچھی ہوئی اور آج کا دن بہت اچھا گزرا۔—–
ہومیوپیتھک علاج سے ڈر، خوف، وہم اور فوبیاز کے علاج کی یہ سادہ مثال ہے۔حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور، پاکستان فون نمبر 03002000210

kaisrani

kaisrani

Leave a Replay

About Me

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. 

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter